ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نوٹ بندی کے فیصلہ کے خلاف آج گلبرگہ میں کانگریس پارٹی کا احتجاج

نوٹ بندی کے فیصلہ کے خلاف آج گلبرگہ میں کانگریس پارٹی کا احتجاج

Tue, 07 Mar 2017 11:30:08  SO Admin   S.O. News Service

گلبرگہ6مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ڈاکٹر محمد اصغر چلبل صدرگلبرگہ کانگریس کمیٹی شمالی بلاک کے صحافتی بیان کے بموجب آج صبح 11بجے ڈاکٹر الحاج قمر الاسلام صاحب کی قیادت میں اے آئی سی سی اور کے پی سی سی کی ہدایت پر بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کے خلاف گلبرگہ شمال و شاہ بازار بلاک کانگریس کمیٹیوں کی جانب سے ایک احتجاج منظم کرکے ڈپٹی کمشنرضلع گلبرگہ کی وساطت سے وزیراؤاعظم کو یادداشت روانہ کی جائیگی۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے تمام کانگریسی قائیدین، کارپوریٹرس ، سابق کارپوریٹرس اوربلاک کانگریس کمیٹیوں اور بلاک کمیٹیوں کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں شرکت کے لئے آج ٹھیک 11بجے دن بڑی تعدادمیں دفتر ڈپٹی کمشنر گلبرگہ پر موجود رہیں ۔


Share: